حیدرآباد۔9دسمبر(اعتماد نیوز)
مہاراشٹر کى رياستى اسمبلى کے سرمائى اجلاس کا آج يہاں ناگپور شہر ميں آغاز عمل ميں آيا جس کے دوران مسلم اراکين اسمبلى کا ناگپور ايرپورٹ پرتپاک استقبال بھى کيا گيا ۔ سابق کابينى وزير و کانگريس کے
سينئر رکن محمد عارف نسيم خان کا ايرپورٹ پر سينکڑوں کى تعداد ميں افراد نے استقبال کيا اور انہيں پھولوں سے لاد ديا۔
ايرپورٹ سے ايک جلوس کى شکل ميں وہ اسمبلى کے جارى اجلاس ميں پہونچے اور وہاں انہوں نے ايوان کى کارروائى کے پہلے دن حصہ ليا۔